خسرے کی وبا سے متاثرہ علاقوں میں ویکسی نیشن کی ہدایت

مرض کی روک تھام کیلیے قلیل وطویل مدتی پالیسیاں تشکیل دی جائیں، نگراں وزیراعظم


Staff Reporter April 26, 2013
وزیر اعظم نے خسرے کی وبا میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خسرے کی وبا کی روک تھام کیلیے قلیل اور طویل مدتی پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔ فوٹو: فائل

نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ نگراں حکومت ملک میں خسرے کی وبا پر قابو پانے کیلیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ خسرے کی وبا سے متاثرہ اور دیگر علاقوں میں بچوں میں فوری طور پر اس مرض سے بچاؤ کیلیے ہنگامی بنیادوں پر ویکسی نیشن کا عمل تیز کیا جائے، وہ جمعہ کوگورنر ہاؤس میں صحت کی سہولتوں سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔



اجلاس میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد، نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے، اجلاس میں وزیر اعظم کو خسرے کی وبا سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نے خسرے کی وبا میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خسرے کی وبا کی روک تھام کیلیے قلیل اور طویل مدتی پالیسیاں تشکیل دی جائیں اور تمام اضلاع میں صحت کی سہولتوں میں اضافے کیلیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں