پی پی کی جڑیں عوام میں ہیں کسی کو ظلم نہیں کرنے دینگے اویس مظفر

بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے


Nama Nigar April 26, 2013
پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری تفصیلات کے مطابق نور محمد لاشاری 40 سال سے شیرازی گروپ سے وابستہ تھے جنہوں نے پی پی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے شامل ہونے کا اعلان کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی ایس 88 کے امیدوار اویس مظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ۔

کسی طاقتور کو عوام پر ظلم و جبر نہیں کرنے دیں گے، بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، پی پی ملک کی واحد جماعت ہے جو عوامی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے ۔ یہ بات انھوں نے ٹھٹھہ کی با اثر شخصیت اور گزشتہ 40 سال سے شیرازی گروپ سے وابستہ نور محمد لاشاری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

نور محمد لاشاری نے اپنی برادری کے ہمراہ پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری تفصیلات کے مطابق نور محمد لاشاری 40 سال سے شیرازی گروپ سے وابستہ تھے جنہوں نے پی پی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے شامل ہونے کا اعلان کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نور محمد لاشاری نے کہا کہ ٹھٹھہ کے عوام میں ترقی کی امید پیدا ہوئی ہے۔



اس لیے پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں ۔ اویس مظفر نے کہا کہ ٹھٹھہ کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلیے بھرپور کردار ادا کروں گا ۔ اب یہاں کے عوام پر کوئی ظلم وجبر نہیں کر سکے گا ۔ ناانصافیاں کرنیوالے اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ، مکلی کے مقام پر جلد ہی بختار ہاؤس کے قیام کے بعد ٹھٹھہ کے عوام میں خود بخود احساس تحفظ پیدا ہوگا اور عوام پر ظلم و جبر کرنے والوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ۔

انھوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کے سب سے بڑے پاور پلانٹ کیلیے ٹھٹھہ کے مقام کیٹی بندر کا انتخاب کیا چونکہ محترمہ عوام سے محبت کرتی تھیں اس لیے ٹھٹھہ کو ترقی دینا چاہتی تھیں لیکن بد نصیبی سے سندھ دشمنوں نے کیٹی بندر پاور پلانٹ منصوبہ ختم کرا دیا جس کی وجہ سے نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کے عوام کو آج بجلی کے شدید بحران کا سامنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انشاء اللہ ایک بار پھر اقتدار میں آکر ٹھٹھہ سمیت صوبے بھر کے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل میںبھرپور کردا ادا کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |