پاکستانی ڈرامے نے خواتین کو باشعور بنایا ہے صنم سعید

راحت کاظمی، طلعت حسین اور ضیامحی الدین میرے آئیڈیل ہیں، اداکارہ


Showbiz Reporter April 27, 2013
راحت کاظمی، طلعت حسین اور ضیامحی الدین میرے آئیڈیل ہیں، اداکارہ فوٹو: فائل

KARACHI: اداکارہ صنم سعیدنے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈرامے نے ہماری خواتین کو باشعور بنایا ہے ورنہ ہم تعلیم یافتہ معاشرے میں رہنے کے باوجودبہت سے فیصلے غلط کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اب تک ٹی وی پر جو بھی کردار ادا کیے ہیں انھیں ادا کرتے وقت اصل زندگی پر ضرور نظر ڈالتی ہوں کیونکہ ڈرامائی کہانیاں زندگی پر اپنا گہرا اثر رکھتی ہیں۔



ایک سوال کے جواب میں اداکارہ صنم سعید کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں ایک فلم کے لیے کام کررہی ہوں جس کا نام فلحال نہیں بتاسکتی مگریہ خوشی کی بات ہے کہ میرے کیرئیرمیں ایسا موڑ آگیا ہے کہ جب مجھے ڈرامہ انڈسٹری میں طبعہ آزمائی کرنے کے بعد فلم میں کام کرنے کابھی موقع مل رہاہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہر انسان کی زندگی میں کوئی ایک آئیڈیل ہوتا ہے میری زندگی میں میرے آئیڈیل راحت کاظمی، طلعت حسین اور ضیامحی الدین ہیں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں