
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں نگراں وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگراں وزیراعلیٰ حسن عسکری سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سیاسی و عسکری شخصیات سمیت آئی جی پنجاب عارف نواز، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے پروفیسر حسن عسکری کا اعلان کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) نے ان کی تقرری کو مسترد کردیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔