سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

گورنر سندھ محمد زبیر نے نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لیا


ویب ڈیسک June 08, 2018
گورنر سندھ محمد زبیر نے نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے، گورنر سندھ محمد زبیر نے نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لیا جب کہ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ محمد رضوان میمن نے انجام دیے۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

حلف اٹھانے والے نگراں وزرا میں خیر محمد جونیجو، مشتاق علی شاہ، جمیل یوسف، کرنل(ر) دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جان ڈینیل اور ڈاکٹر جنید علی شاہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں