زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ورثا اور شہریوں کا شدید احتجاج، دھرنے، جماری برادری پر قتل کا الزام

واقعے کے فوری بعد شہر مکمل طور پر بند ہوگیا اور پلیجوبرادری کے سیکڑوں افراد نے لاش کو حیدرآباد روڈ پر رکھ کر دھرنا دیا۔ فوٹو: فائل

میرپوربٹھورو کے قریب بنوں میں پرانی دشمنی پر نوجوان قتل،تفصیلات کے مطابق میرپوربٹھورو کے قریب بنوں شہر میں نماز جمعہ پڑھ کر مسجد سے نکلتے ہوئے 35 سالہ فیروز پلیجوکو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔


واقعے کے فوری بعد شہر مکمل طور پر بند ہوگیا اور پلیجوبرادری کے سیکڑوں افراد نے لاش کو حیدرآباد روڈ پر رکھ کر دھرنا دیا اور واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ جماری برادری سے ان کا زمین کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے انھوں نے الزام لگایا کہ یہ قتل جماری برادری کے افراد نے کیا ہے۔

مقتول کے والد فیض محمد پلیجو، جماری برادری کے 2افراد کے قتل کے الزام میں سینٹرل جیل حیدرآباد میں قید ہیں۔
Load Next Story