فٹبال ورلڈکپ سے قبل کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا
اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو میں افریقن فٹبال کے ریفری اور حکام کو میچز سے پہلے ڈالرز اور تحائف لیتے دیکھا جاسکتا ہے
لاہور:
فٹبال ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے دنیا کے مقبول ترین کھیل میں بھی کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا۔
فٹ بال کے کھیل میں بھی ایک بڑے اسٹنگ آپریشن نے کئی چہروں کو بے نقاب کردیا، اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو میں افریقن فٹبال کے ریفری اور حکام کو میچز سے پہلے ڈالرز اور تحائف لیتے دیکھا جاسکتا ہے، ان میں ایک ریفری ایسا بھی شامل ہے جس نے ورلڈکپ میں بھی ذمہ داری نبھانی تھی۔
ویڈیو میں مکالمہ سنا جاسکتا ہے جس میں کرپٹ ریفری نے کہا کہ تحفہ دینے کا شکریہ، اس سے بھی زیادہ اہم آپ سے دوستی ہونا ہے۔ اسٹنگ آپریشن نے افریقن فٹبال کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ افریقن فٹبال حکام نے چند روز بعد 2026 کی میزبانی کے لیے اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرناہے۔