نگراں وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال


ویب ڈیسک June 08, 2018
اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزرائے داخلہ، خارجہ اور خزانہ نے شرکت کی۔ فوٹو: پی آئی ڈی

KARACHI: نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے،جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزرائے داخلہ، خارجہ اور خزانہ کے علاوہ دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کی جانب سے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال، دہشتگردی کے خاتمے اور جاری آپریشن پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں