قومی کرکٹ ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل پریکٹس

کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جس میں فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی

کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جس میں فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی. فوٹو : ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل پریکٹس کا آغاز کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل پریکٹس کا آغاز کر دیا، مارچسٹن کیسل اسکول ایڈنبرا میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جس میں فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔




واضح رہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین 2 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 12 جون جب کہ دوسرا میچ 13 جون کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا، احمد شہزاد، حسین طلعت، آصف علی، محمد نواز، شاہین آفریدی اور شعیب ملک بھی قومی اسکواڈ کو جوائن کر چکے ہیں۔
Load Next Story