کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA244 اور سندھ اسمبلی کے حلقے PS102 PS100 کا تفصیلی جائزہ

کثیرالقومی اورکثیرلاانسانی حلقہ(اس حلقےمیں بفرزون،نارتھ ناظم آباداورفیڈرل بی ایریاکےمختلف بلاکس میں پوش افراد رہتےہیں.


عامر خان April 27, 2013
کثیرالقومی اورکثیرلاانسانی حلقہ(اس حلقےمیں بفرزون،نارتھ ناظم آباداورفیڈرل بی ایریاکےمختلف بلاکس میں پوش افراد رہتےہیں. فوٹو: فائل

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-244 کی تفصیلات










حلقہ کی آبادی


461440



رجسٹرڈ ووٹرز


318734



مرد ووٹرز


176810



خواتین ووٹرز


141924



حلقے میں شامل علاقے:
نیو کراچی سیکٹر11-F، 11-G، 11-D، 11-J، 11-K، 11-E، گودھرا نیوکراچی،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے سیکٹر 15/B، 15-A/3-4(بفرزون)، سیکٹر 15-A/1-2(بفرزون)، بفرزون سیکٹر 16-A، گلبرگ ٹاؤن کے فیڈرل بی ایریا بلاک 17,19,20,16,21

حلقہ کی نمایاں خصوصیات:
کثیرالقومی اور کثیرلاانسانی حلقہ(اس حلقے میں بفرزون، نارتھ ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں پوش افراد رہتے ہیں جبکہ نیوکراچی کے رہائشی علاقوں میں مکینوں کی اکثریت متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے ، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا،واٹرپمپ، عائشہ منزل چورنگی

امیدواروں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:
شیخ صلاح الدین(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، محمد طاہر خان(پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، خالد مسعود خان (تحریک انصاف٭بلا)، سید محمد بلال(جماعت اسلامی٭ترازو)، عبدالحی شیخ(متحدہ دینی محاذ ٭ سیڑھی)، مطلوب اعوان (سنی تحریک٭ٹیبل لیمپ)، محمد اسحق خان(عوامی نیشنل پارٹی)، خالد ممتاز ایڈووکیٹ، حاجی عمر باز، سید یونس حسین، طارق محبوب، فرحان احمد خان اور مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

حلقہ کے نمایاں مسائل:
لینڈمافیا کی جانب سے زمینوں پر قبضہ، غیرقانونی فیکٹریاں، صفائی کی ناقص صورتحال، فرقہ ورانہ اور لسانی ٹارگٹ کلنگ، سیوریج کے مسائل،شاہراہ پاکستان پرآئے روز ٹریفک جام رہنا، پبلک لائبریریوں کی کمی، تفریحی پارکوں کی کمی، سرکاری اسکولوں کی خستہ حالی اور صحت کے مسائل

انتخابات2008ء میں کون کامیاب ہوا ؟
کامیاب امیدوار
شیخ صلاح الدین (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے کا نام
غلام قادر (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین)

صوبائی حلقہ پی ایس100کے بارے میں معلومات









خواتین ووٹرز


65689



مرد ووٹرز


88787



رجسٹرڈ ووٹرز


154476



حلقے میں شامل علاقے:
نیو کراچی سیکٹر 11-F، 11-G، 11-J، 11-K، 11-H، 11-E، گودھرا نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے سیکٹر 15-B

حلقے سے حصہ لینے والوں کا سیاسی تعلق اور انتخابی نشان:
محمد عادل صدیقی(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، محمداحمد قاری(جماعت اسلامی٭ترازو)، اشفاق قادری (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، انور حسین(متحدہ دینی محاذ٭سیڑھی)، محمد طیب قادری (سنی تحریک٭ ٹیبل لیمپ)، رضیہ سلطانہ، سید محمد نعمان الحق، محمد ذوالفقار، منصور احمد چھیپا اور مولانا عبدالوحید شامل ہیں

انتخابات 2008ء کا نتیجہ
کامیاب امیدوار کا نام
محمد عادل صدیقی (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:
عبدالقدوس (پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین)

صوبائی حلقہ پی ایس102کے بارے میں معلومات









خواتین ووٹرز


76235



مرد ووٹرز


88023



رجسٹرڈ ووٹرز


164258



حلقے میں شامل علاقے:
نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے بفرزون سیکٹر 15-A/3-4 ، 15-A/1-2، سیکٹر 16/A، گلبرگ ٹاؤن کے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 17,19, 20, 16. 21

حلقہ سے حصہ لینے والے امیدواروں کے نام اور تعلق
سید انور رضانقوی(متحدہ قومی موومنٹ٭پتنگ)، سید محمد اقبال(جماعت اسلامی٭ترازو)، ملک مطلوب علی اعوان (سنی تحریک٭ٹیبل لیمپ)، سید اصغر عباس(پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین٭تیر)، محمد ادریس (تحریک انصاف٭بلا)، محمد اسحق(عوامی نیشنل پارٹی)، ریحان کلیم،سہیل قدیر پاشا، طارق محبوب، فصیح الرحمن، مولانا سیرعلی انور جعفری شامل ہیں۔

انتخابات 2008ء کا نتیجہ
کامیاب امیدوار کا نام
امام الدین شہزاد (متحدہ قومی موومنٹ)
دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار:
محمد طاہر خان (پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں