پاکستان دیوالیہ ہوا نہ کبھی ہوگا وفاقی مشیر خزانہ

اقتصادی روابط کو فروغ دینا چاہیے، جاپانی سفیر سے ملاقات، پراجیکٹ فنڈنگ کو سراہا

توانائی بحران پرقابو پانے کیلیے مختصروطویل مدتی پروگراموںمیں مدد کرینگے، ہیروشی اوای فوٹو: فائل

پاکستان نے 1947 کے بعد سے اب تک بین الاقوامی قرضوں پر کبھی ڈیفالٹ کیاہے نہ کرے گا، پاکستانی معیشت اتنی مضبوط ہے کہ اپنی بین الاقوامی ذمے داری نبھا سکتی ہے۔

یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرشاہد امجد چوہدری نے جاپانی سفیر ہیروشی اوای سے ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کراچی سرکلرریلوے، تھرکول پراجیکٹس اور لاہور واٹر پراجیکٹ جیسے منصوبوں کی فنڈنگ کے لیے جاپان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کو اقتصادی روابط کو فروغ دینا چاہیے۔




اس موقع پر جاپانی سفیر نے پاکستانی معیشت کے لیے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی حکومت پاکستان کی مدد اور سرمایہ کاری کرتی رہے گی، پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری جاپان کی ترجیح ہے، توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے جاپان مختصر، درمیانے اور طویل مدت کے پروگراموں میں مدد فراہم کرے گا۔
Load Next Story