سارک وزرائے خزانہ اجلاس 3 مئی کو نئی دہلی میں ہوگا

رکن ملکوں میں تجارت بڑھانے کے لیے بینکنگ چینل کے قیام پربات چیت متوقع۔


Business Reporter April 27, 2013
رکن ملکوں میں تجارت بڑھانے کے لیے بینکنگ چینل کے قیام پربات چیت متوقع۔ فوٹو: فائل

سارک کے پلیٹ فارم پر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، نیپال، مالدیپ، بھوٹان کے وزرائے خزانہ کا اجلاس 3 مئی کو نئی دہلی میں ہوگا، پاکستان کے مشیرخزانہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جمعہ کوجاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سارک چیمبر کے صدر اور دیگر عہدیداروں کو بھی اظہار خیال کا موقع دیا جائے گا، وزرائے خزانہ اجلاس میں سارک چیمبر کے صدر وکرم سنگھ، نائب صدر برائے پاکستان چیپٹر افتخار علی ملک، سیکریٹری جنرل اقبال تابش بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں شرکت کے لیے رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ 2 مئی کو نئی دہلی پہنچیں گے۔ اجلاس میں سارک ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے بینکنگ چینل کے قیام پر بھی بات چیت متوقع ہے۔



سارک چیمبر کے سابق صدر طارق سعید نے بتایا کہ خطے کے آٹھوں ممالک کے وزرائے خزانہ کا ایک میز پر یکجا ہونا سارک چیمبر آف کامرس کے چارٹر کی کامیابی ہے، سارک چیمبر آف کامرس کے ممبر ممالک کو ایشوز کے حل کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم مل گیا ہے، خطے میں تجارت میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے کیونکہ یورپی یونین کے درمیان کامیاب تجارت نے ثابت کیا ہے کہ خطے کے ممالک کے درمیان تجارت کا بڑھنا ان تمام ممالک کی کامیابی کا ضامن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |