گرمی کی وجہ سے انتخابات آگے بڑھ جائیں تو کوئی قباحت نہیں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان

حلقہ بندیوں کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات برقرار ہیں، علاؤ الدین مری


ویب ڈیسک June 08, 2018
حلقہ بندیوں کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات برقرار ہیں، علاؤ الدین مری (فوٹو: فائل)

LONDON: بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ علاؤ الدین مری نے کہا ہے کہ اگر گرمی کی وجہ سے انتخابات 10 سے 15 روز تک آگے بڑھ جائیں تو کوئی قباحت نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ علاؤ الدین مری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر محمد خان اچکزئی نے ان سے حلف لیا جب کہ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو ، سردار صالح بھوتانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نگراں وزیر اعلیٰ نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی ایک نئی بحث چھیڑ دی اور کہا کہ اگر گرمی کی وجہ سے الیکشن 10 تا 15 روز آگے بڑھ جائیں تو کوئی قباحت نہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، قیام امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے۔

علاؤ الدین مری نے مزید کہا کہ صوبائی کابینہ مختصر ہوگی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات برقرار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں