ہم اپنے حلقہ انتخاب میں لازمی جائیں گے آفاق احمد

پولیس اور رینجرز حکام نوگوایریاز کے حوالے سے سپریم کورٹ کو مسلسل دھوکہ دیتے رہے ہیں, آفاق احمد.

پولیس اور رینجرز حکام نوگوایریاز کے حوالے سے سپریم کورٹ کو مسلسل دھوکہ دیتے رہے ہیں, آفاق احمد. فوٹو: پی پی آئی/فائل

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے گزشتہ روز پولیس و رینجرز کی جانبدارانہ کارروائی اور انتخابی حلقوں میں جانے سے زبردستی روکنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔


اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ پولیس اور رینجرز حکام نوگوایریاز کے حوالے سے سپریم کورٹ کو مسلسل دھوکہ دیتے رہے ہیں درحقیقت شہر میں نوگوایریاز قائم رکھنے میں پولیس اور رینجرز ملوث ہے، انتخابات میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ اپنے حلقہ انتخاب میں بھی جائیں گے۔

 
Load Next Story