ٹی وی کی طرح سنیما اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا پسند کرتی ہوں رز کمالی

پاکستان میں معیاری فلمیں بننے کی وجہ سے فیشن اور ٹی وی کے نامور اسٹارز بھی یہاں کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں، اداکارہ


Qaiser Iftikhar June 09, 2018
کیرئیر کی پہلی فلم سائن کرلی ہے شوٹنگ پاکستان اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں بھی کی جائیگی،اداکارہ کی ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

اداکارہ وماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح سینما سکرین پر بھی مختلف کردار کرنا پسند کرتی ہوں۔

''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے رزکمالی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور اسٹارز بھی یہاں کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے۔

رزکمالی نے کہا کہ اس وقت کامیڈی، میوزیکل ، رومانٹک ، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں، اسی لیے میں نے بھی سلورسکرین پرکام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے کچھ فلموں میں کام کی آفرز ہو چکی ہیں لیکن جاندار کردار نہ ہونے کی وجہ سے میں نے انھیں سائن نہیں کیا۔ لیکن میرے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ فلمی کیرئیر کا آغاز پاکستانی فلم کے ذریعے ہی کررہی ہوں جس کی شوٹنگ پاکستان اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں کی جائے گی۔ یہ فلم کامیڈی اور میوزیکل ہوگی اس میں میرا کردار ایک چنچل لڑکی کا ہے۔

آئٹم سانگ کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے کافی آفرز ہوئیں مگر میرا ایک ہی جواب تھا کہ جب تک بطور ہیروئن تین چار فلمیں نہ کرلوں اس وقت تک ایسا ممکن نہیں ہے ۔ رزکمالی نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کی طرح پردہ سکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی کے ساتھ فلم انڈسٹری جس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اس کے ذریعے ہم بین الاقوامی سطح پراپنے کلچرل اورسوفٹ امیج کو پروموٹ کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں