علی ظفر کی ’’طیفہ اِن ٹربل‘‘ دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا معاہدہ
معاہدہ لائیٹنگ گیل پروڈکشنز اور بالی ووڈ کی یشراج فلمز کے درمیان طے پایا۔
لائیٹنگ گیل پروڈکشنز اور یش راج فلمز کے درمیان فلم ''طیفہ ان ٹربل'' کو دنیا بھرمیں ریلیزکرنے کیلیے معاہدہ طے پاگیا۔
اداکار علی ظفر کی پروڈکشن کمپنی لائٹنگ گیل پروڈکشنز اور بالی وڈ کی یش راج فلمز نے پاکستانی فلم '' طیفہ ان ٹربل '' کوریلیز کرنے کی ذمہ داری اٹھا لی ہے۔
اس تاریخی معاہدہ کے بعد علی ظفر نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ یقین اور ایمان ہے کہ درست نیت ،خلوص اور سخت محنت سے آپ اپنے تمام خواب حاصل کر سکتے ہیں۔ آج مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ میرا ایک بہت بڑا خواب مکمل ہوا ہے۔ اپنی سینما انڈسٹری کو دنیا بھر میں لے کر جانا ایک بہترین عمل ہے۔ یش راج فلمز صرف ایک کمپنی ہی نہیں بلکہ یہ کمپنی ایک آئیڈیا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان سے میرا پیار بھرا تعلق ہے۔
یش راج فلمز کے کے وائس پریذیڈنٹ اوتار پینسارکا کہنا ہے کہ ہمارا بطور یش راج فلمز علی ظفر کے ساتھ ایک مضبوط اور تجربہ کار اشتراک کیا ہے۔ ہم نے علی ظفر کے ساتھ دو فلمیں اور ایک میوزک البم کیا ہے اور ہم سوچتے ہیں کہ بھارت میں یش راج فلمز علی ظفر کا گھر ہے۔ طیفہ ان ٹربل میں بطور پروڈیوسرز علی ظفر کی قدرتی صلاحیتوں نے اس تعلق کو اگلے لیول پر پہنچا دیا ہے۔
اس سے قبل ہم نے نہ تو پاکستان سے بلکہ دنیا کے کسی بھی حصے سے کوئی فلم تقسیم نہیں کی اور ہم بھارت میں بھی اپنے کچھ دوستوں کی چند منتخب فلموں کو ہی ہینڈل کرتے ہیں۔ ہم طیفہ ان ٹربل میں احسن رحیم کو بطور ڈائریکٹر اور علی ظفر کو بطور پرڈیوسر اور اداکار دیکھ کر بہت زیادہ پرجوش ہیں اس لیے فلم منتخب کرنے کا فیصلہ ہمارے سے بہت آسان تھا۔
واضح رہے کہ علی ظفرکی ''طیفہ ان ٹربل '' کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 20 جولائی کو یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیزکرینگے۔