پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 09, 2018
بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے: فوٹو: فائل

پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا اور موسم خوش گوارہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہرجاری تھی تاہم آج ہونے والی بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، ساہیوال، لودھراں، بہاولنگر، ملتان، ڈی جی خان، سانگلہ ہل، شیخوپورہ میں بارش نے موسم کوخوشگورا کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیزہواؤں سمیت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں