سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے میں جلدبازی خطرناک ہے ملیحہ لودھی

عالمی مسائل کے حل کے لئے لچک اور سمجھوتوں سے کام لینا چاہئے، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک June 09, 2018
پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان میں اضافے کاخواہش مند ہے ،ملیحہ لودھی فوٹو:فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے میں جلدبازی خطرناک ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے میں جلدبازی خطرناک ہے۔ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان میں اضافے کاخواہش مند ہے، سلامتی کونسل میں اصلاحات سے رکن ممالک کے اسٹرٹیجک مفادات وابستہ ہیں۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا برازیل، جرمنی، بھارت اورجاپان کااٹل موقف عالمی ادارے کے لئے مناسب نہیں، عالمی مسائل کے حل کے لئے لچک اور سمجھوتوں سے کام لینا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں