اظہر کی عمدہ بولنگ کے باوجود کنگز الیون نے ہتھیار ڈال دیے
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 150 کا ہدف 4 وکٹ پر حاصل کیا، اوپنر منویندر بسلا کی ففٹی۔
آئی پی ایل میں اظہر محمود کی عمدہ بولنگ کے باوجود کنگز الیون پنجاب نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف 6 وکٹ سے ہتھیار ڈال دیے۔
فاتح ٹیم نے150 کا ہدف 18.2 اوورز میں4وکٹ پر حاصل کیا، اوپنر منویندر بسلا نے 51 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایون مورگن 42 اور جیک کیلس 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اظہر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اظہر محمود نے میچ میں ابتدائی دو وکٹیں لے کر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو نقصان پہنچایا،کپتان گوتم گمبھیر 8 رنز بنا سکے،یوسف پٹھان کو صفر کی خفت سے دوچار ہونا پڑا، ایسے میں منویندر بسلا ، ایون مورگن اور کیلس کی محتاط بیٹنگ نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔
اس سے قبل کنگز الیون پنجاب نے مقررہ 20 اوورزمیں 6 وکٹ پر 149رنز جوڑے، کپتان ایڈم گلکرسٹ(27) نے مندیپ سنگھ کے ہمراہ پہلی وکٹ کیلیے 45رنز جوڑے، مندیپ 20 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد کیلس کی گیند پر مورگن کا کیچ بن گئے، مانان وہرہ نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 31رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل رہا۔
ڈیوڈ ہسی (21) کوکیلس نے اپنا دوسراشکار بنایا، ڈیوڈ ملر10رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے جبکہ گرکریت سنگھ نے 15 گیندوں پر 28رنز اسکور کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط بنایا، اظہر محمود 2 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے، کیلس نے 2 جبکہ لکشمی پاتھی بالاجی، رجت بھاٹیا اور سربجیت لاڈا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ ایونٹ میں ہفتے کو ممبئی انڈینز کا رائلز چیلنجرز بنگلور جبکہ راجستھان رائلز کا سن رائزرز حیدرآباد سے مقابلہ ہوگا۔