بھارت پاکستان سے خوشگوار تعلقات چاہتا ہے سلمان خورشید

عوام دونوں ملکوں کے درمیان امن کے خواہاں ہیں،پاکستان میں اب نمایاں تبدیلی آ گئی


APP April 27, 2013
بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان میں منتخب حکومت کے 5 سال مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار فوٹو: فائل

بھارت کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے پاکستان میں آنے والے عام انتخابات کو مثبت علامت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی شفاف تبدیلی کا یہ عمل جاری رہے گا۔

امریکی ریڈیو کو انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان میں منتخب حکومت کے 5 سال مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ اگلی حکومت بھی اسی طرح 5 سالہ مدت پوری کریگی۔ سلمان خورشید نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ مثبت اور خوشگوار تعلقات پر یقین رکھتی ہے۔



انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اب نمایاں تبدیلی آ گئی ہے اور عوام دونوں ملکوں کے درمیان امن کے خواہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں