دہری شہریت علیحدہ سماعت کیلیے رحمن ملک کی درخواستیں مسترد
یاسمین شاہ کی درخواست مسترد، فہمیدہ مرزا کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے دہری شہریت کیس میں ملوث سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی بریت کی درخواست کی علیحدہ سماعت اور حاضری سے مستثنیٰ قراردینے کے لیے دائر درخواستیں مسترد کردی ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ فرد جرم عائد کرنے سے قبل بریت کی درخواست کی سماعت کی جائے اورملزم کو حاضری سے مستثنیٰ قراردیا جائے۔ دریں اثنا 3 رکنی خصوصی فل بینچ نے اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو نا اہل قراردینے کی بی بی یاسمین شاہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔
عدالت نے بی بی یاسمین شاہ اور سید علی بخش شاھ کو نااہل قراردینے کے لیے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی درخواست پر 30 اپریل تک سماعت ملتوی کردی ہے۔جمعے کو سماعت کے موقع پر بی بی یاسمین شاہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ این اے 225سے پیپلزپارٹی کی امیدوار ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بینک کی نادہندہ ہیں ۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے وکیل نے ادائیگی کی رسیدیں اور دیگر دستاویزات پیش کیں۔
چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے انتخابی مہم سے روکنے کے خلاف مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست پر الیکشن کمیشن،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی سائوتھ اور ایس ایس پی کلفٹن سمیت دیگر کو 29اپریل کیلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
آفاق احمد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ این اے 251اوراین اے 255سے جبکہ ان کی جماعت کے مختلف امیدوار دیگر حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، 24اپریل کو انتخابی مہم کے سلسلے میں درخواست گزار نے ایک ریلی نکالنے کی کوشش کی مگر محکمہ داخلہ کے مشیرشرف الدین میمن کی جانب سے امن و امان کا بہانہ بناکر ریلی نکالنے سے روک