الیکشن میں کروڑوں روپے خرچ کرنے والوں کے نہ اپنے گھر اور نہ گاڑیاں
کسی بھی پارٹی کے امیدوار نے ابھی تک ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینے کی درخواست نہیں کی
عام الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نہ گھر اپنے ہیں اور نہ گاڑیاں، (ن) لیگ، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے امیدوار غریب نکلے۔
ایکسائز ذرائع کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے کسی امیدوار نے ابھی تک نا تو اپنی املاک اور نا ہی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینے کےلیے درخواست کی اور نا ہی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے رابطہ کیا۔
عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے یہ سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہے مگر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے کسی بھی امیدوار نے پراپرٹی ٹیکس کلیئرنس کا این او سی لینا ضروری نہیں سمجھا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار جو الیکشن لڑنے پر کروڑوں روپے تو خرچ کریں گے مگر پراپرٹی اور گاڑیاں اپنے نام پر نہیں رکھتے جو رکھتے بھی ان کی تعداد بھی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔