الیکشن میں 25 ہزار سیکیورٹی گارڈز کی خدمات لی جائینگی
سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے حکام سے بات چیت مکمل کرلی گئی
عام انتخابات کے دوران آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن سے25 ہزار سیکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
ایسوسی ایشن نے بلامعاوضہ خدمات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، فرائض کی انجام دہی کے دوران سیکیورٹی گارڈز کو اسلحہ فراہم نہیں کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق11مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران سندھ پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن سے25ہزار سیکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
اس سلسلے میں حکام سے بات چیت بھی ہوگئی ہے، ایسوسی ایشن نے بلامعاوضہ خدمات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ سندھ پولیس کی جانب سے مذکورہ25ہزار سیکیورٹی گارڈز کو لاجسٹک سپورٹ اور ان کے طعام کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، سیکیورٹی گارڈز کو اسلحہ فراہم نہیں کیا جائے گا بلکہ وہ بطور ڈنڈا بردار فورس اپنے فرائض انجام دینگے، 10،11اور12 مئی کو سندھ پولیس مذکورہ افراد کو ان کی پوسٹنگ کے مقام پر چھوڑنے اور شام کو وہاں سے واپس لینے کی ذمے داری اور اس دوران ان کے طعام کا بندوبست کرے گی۔
اس سلسلے میں ڈی آئی جی ایسٹ کیپٹن ریٹائرڈ طاہر نوید نے سیکیورٹی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے حکام سے ملاقات کی جس میں یہ تمام معاملات طے کیے گئے ہیں، گزشتہ روز سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں کمشنر کراچی کو پولیس حکام نے بتایا کہ حکومت25ہزار سیکیورٹی گارڈز کے3دن کے اخراجات برداشت کرلے، ذرائع نے ایکسپریس کو مزید بتایا کہ مذکورہ سیکیورٹی گارڈز کو اسلحہ فراہم نہیں کیا جائے گا۔
ان افراد کو ایسے مقامات پر تعینات کیا جائے گا جوکہ کم حساس یا نارمل علاقے ہوں گے، پولیس حکام نے اس سلسلے میں کمشنر کراچی کو سفارشات بھی دیدیں جبکہ سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں حتمی طور پر ایسوسی ایشن سے مدد لینے کا حتمی فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔