صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور پر خودکش حملے کا سہولت کار گرفتار

ملزم معزاللہ کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک June 09, 2018
ملزم معزاللہ کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی (فوٹو: فائل)

سی ٹی ڈی نے صوبائی وزیر قانون اسراراللہ گنڈا پور پر خودکش حملے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم معزاللہ کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا گیا ہے جوکہ ایف آر جندولہ کا رہائشی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈا پور سمیت تمام افراد سپردخاک

واضح رہے کہ 2013ء میں ہونے والے خودکش حملے میں خیبر پختونخوا کے وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور دیگر ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں