دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون امیدوار انتخابی دنگل میں اتریں گی

تحریک انصاف کی امیدوار حمیدہ شاہد پی کے 10 اپر دیر سے الیکشن لڑیں گی۔

تحریک انصاف کی امیدوار حمیدہ شاہد پی کے 10 اپر دیر سے الیکشن لڑیں گی۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان تحریک انصاف نے دیر سے خاتون امیدوار حمیدہ شاہد کو ٹکٹ جاری کر دیا۔


پی ٹی آئی نے دیر کی انتخابی تاریخ میں نئی ہلچل مچا دی، دیر میں روایتی طور پر سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے خواتین ووٹ نہیں ڈالتی لیکن علاقائی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون امیدوار کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا، تحریک انصاف کی امیدوار حمیدہ شاہد پی کے 10 اپر دیر سے الیکشن لڑیں گی۔

آئندہ عام انتخابات کیلئے دیر سے پہلی بار جنرل نشست پر خاتون امیدوار میدان میں اتریں گی، حمیدہ شاہد پیشے کے اعتبار سے فیشن ڈیزائنر ہیں اور تحریک انصاف کے صوبائی اسپورٹس ونگ کی نائب صدر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ حمیدہ شاہد نے 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں اپر دیر میں خواتین کی علاقائی کمیٹیاں بھی بنائی تھیں، دیر میں خواتین کے ووٹ پر غیراعلانیہ لیکن متفقہ پابندی کے باجود حمیدہ شاہد پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
Load Next Story