شفاف الیکشن کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان
غیر جانب دارانہ الیکشن کرانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، علاؤ الدین مری
نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
نگراں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن وامان اور انتخاب کی تیاریوں کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لیے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا، افسران سیاسی وابستگی سے ہٹ کر اپنے فرائض انجام دیں اور غیر جانب دار ہو کر کام کریں کیوں کہ غیر جانب دارانہ الیکشن کرانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے جب کہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی تو الیکشن میں ٹرن آؤٹ بڑھے گا۔