پاک ایران تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے زرداری

زلزلے سے پیدا صورتحال پر ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، ایران کے سفیرسے ملاقات میں گفتگو

ایرانی سفیر نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، زلزلے کے نقصانات بھی بیان کیے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات ہیں اور مستقبل میں ان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔

وہ جمعے کو صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس میں پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر علی رضا حاجیان سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایرانی سفیر نے صدر کو ایران میں آنے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔




صدر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ایران میں زلزلے کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں میں ریسکیو اقدامات اور امداد کیلیے ہرممکن وسائل اور تعاون فراہم کرے گا ۔ا یرانی سفیر نے صدر مملکت کی اس پیشکش کا خیرمقدم کیا ۔
Load Next Story