افغانستان کا جھڑپوں میں 5 پاکستانی ہلاک کرنے کا دعویٰ

ہلاک شدگان صوبہ ننگر ہار میں جھڑپوں کے دوران مرنے والے 10افراد میں شامل تھے


ویب ڈیسک June 10, 2018
ہلاک شدگان صوبہ ننگر ہار میں جھڑپوں کے دوران مرنے والے 10افراد میں شامل تھے۔ فوٹو:فائل

افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ ننگرہار میں 5 پاکستانیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے 10طالبان ہلاک کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں کاکہنا ہے کہ وہ کسی بھی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کریں گے۔

افغان حکام کے مطابق صوبہ ننگر ہار میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے 10افراد میں سے 5پاکستانی تھے۔ ان کا مزیدکہنا تھاکہ ہم نے آپریشن مکمل کرلیا ہے اوراب جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔