اسرائیلی فضائیہ نے لبنان سے آنیوالا ڈرون سمندرمیں مارگرایا
شہریوں تحفظ کیلیے جوبن پڑاکرینگے،لبنان سے ڈرون کی آمدسنگین واقعہ ہے،نیتن یاہو
ISLAMABAD:
اسرائیلی فضائیہ نے پڑوسی ملک لبنان کی سمت سے آنے والے بغیرپائلٹ جاسوس طیارے کومبینہ طورپراپنی فضائی حدودمیں مار گرایا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اسے اپنی سرحدوں کی خلاف ورزی کایہ ایک سنگین واقعہ سمجھتاہوں اور ہم اسرائیلی شہریوں کے تحفظ کے لیے جوکچھ ہم سے بن پڑاوہ کریں گے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہاکہ بغیرپائلٹ جاسوس طیارے کی اڑان کالبنان کی فضامیں پتا چلاتھااورایک ایف16طیارے نے اسرائیلی بندرگاہ حیفاسے 5 ناٹیکل میل 9 کلو میٹر دور اس کوتباہ کردیا۔اسرائیلی بحریہ اس کے بعدسمندر میں اس کا سراغ لگانے میں مصروف تھی۔اسرائیلی فضائیہ نے اس سے قبل اکتوبر2012میں بھی ایک بغیرپائلٹ جاسوس طیارے کومار گرایاتھا۔