ہیڈ کوچ کی توجہ اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر مرکوز

بیٹسمین دل کھول کراسٹروکس کھیلنے کے ساتھ رننگ اچھی کرنے کیلیے کوشاں رہے


Sports Desk June 10, 2018
پیسرزنے رنز روکنے کیلیے بولنگ کوچ کے مشوروں پرعمل کیا،پریکٹس بارش سے متاثر۔ فوٹو:فائل

اسکاٹ لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریزکی تیاری کیلیے پاکستان ٹیم کی ٹریننگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جب کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی توجہ اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر مرکوز رہی۔

پاکستان ٹیم کی ٹریننگ کے دوسرے روز ہیڈ کوچ کی توجہ اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر مرکوز رہی، فخرزمان، احمد شہزاد اور حارث سہیل دل کھول کر اسٹروکس کھیلنے کے ساتھ رننگ بہتر بنانے کیلیے بھی کوشاں رہے،شعیب ملک نے بھی اپنی ٹائمنگ بہتر بنائی، حسین طلعت نے بیٹ اور بال دونوں سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور چند اچھے اسٹروکس پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی داد سمیٹی۔

فہیم اشرف نے بھی بیٹنگ سیشن میں کریز سے باہر نکل کر جارحانہ اسٹروکس کھیلے، پیسرز نے رنز کو کنٹرول کرنے کیلیے اظہر محمود کے مشوروں پر عمل کیا، شاداب خان اور محمد نواز نے دوسرے نیٹ میں اسپن بولنگ کا جادو جگایا۔

فیلڈنگ سیشن میں اسٹیورکسن نے میدان کے چاروں طرف گیندیں اچھال کر کھلاڑیوں کو خوب دوڑاتے ہوئے کیچ پکڑنے کو کہا، کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ کا الگ سیشن بھی کیا، انھوں نے سنگل وکٹ کے دائیں بائیں پھینکی گئی گیندوں کو قابو کرتے ہوئے اسٹمپنگ کی خصوصی مشق کی،تیاریوں کا یہ سلسلہ جاری تھا کہ بارش نے مداخلت کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔