موسیقی سے ووٹروں کوراغب کرناغیراسلامی ہے تحریک طالبان

سیاسی جماعتیں سلسلے کو فی الفور بند کردیں، صحافیوں کے نام بھیجے گئے خط میں انتباہ


Numainda Express April 27, 2013
سیاسی جماعتیں سلسلے کو فی الفور بند کردیں، صحافیوں کے نام بھیجے گئے خط میں انتباہ فوٹو: فائل

تحریک طالبان نے ضلع مردان میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹروں کو اپنی جانب مبذول کر انے کے لیے موسیقی اور گانوں کا سہارا لینے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فی الفور بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مردان کے صحافیوں کے نام بھیجے گئے خط میں تحریک طالبان کے رہنماؤں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں اور بالخصوص ایک مذہبی جماعت ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جوکہ غیراسلامی فعل ہے لہذا اس کا تدارک ازحد ضرورت ہے۔



انھوں نے صحافیوں سے بھی استدعا کی کہ وہ قلم کے ذریعے ایسے غیراسلامی فعل کی روک تھام کے لیے اپنی ذمے داری نبھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |