متعصب بھارتیوں کا شاہ رخ خان کو پاکستان سے الیکشن لڑنے کا مشورہ

ایک کام کرو پاکستان چلے جاؤ اورواپس کبھی بھارت نہیں آنا، شارخ خان کو سوشل میڈیا صارف کا مشورہ


ویب ڈیسک June 10, 2018
اب مجھے شاہ رخ خان کی پاکستان سے بے پناہ محبت کی وجہ معلوم ہوئی، انہیں چاہئیے کہ وہ بھی پاکستانی الیکشن میں حصہ لیں، صارف فوٹو:فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی پاکستانی کزن نورجہاں نے جب سے پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے بھارت میں مقیم کنگ خان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

چند روز قبل بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پاکستانی شہر پشاورمیں مقیم کزن نورجہاں نے سیاسی میدان میں اترنے کافیصلہ کرتے ہوئےالیکشن لڑنے کافیصلہ کیاتھا۔ نورجہاں پشاور میں حلقہ پی کے 77 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔ شاہ رخ خان کی کزن کے الیکشن میں حصہ لینے کے خبر پر جہاں پاکستان میں انہیں بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے وہیں یہ خبر بھارت میں بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ پاکستان مخالف معتصب بھارتی یہاں بھی خاموش نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے خلاف نیا محاذ کھول لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی کزن کا پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا''یہی وجہ ہے کہ یہ شخص(شاہ رخ خان) پاکستان سے بے انتہا محبت کرتاہے۔''



ایک اور صارف نے لکھا ''اب مجھے شاہ رخ خان کی پاکستان سے بے پناہ محبت کی وجہ معلوم ہوئی، انہیں چاہئیے کہ وہ بھی پاکستانی الیکشن میں حصہ لیں۔''



ایک اور صارف نے ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ''میں نے سنا آپ کی بہن پاکستانی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، کیا یہ سچ ہے؟ آپ بھارت سے پیسہ کماتے ہیں اور آپ کی بہن ہمارے دشمن ملک پاکستان سے الیکشن میں حصہ لینا چاہتی ہیں، کیوں، آپ کا ایجنڈا کیا ہے۔''(اس صارف کو شاید معلوم نہیں کہ نورجہاں پاکستان میں ہی رہتی ہیں )۔

https://twitter.com/kasturikr/status/1005210282308849670

ایک اور صارف نےطنزیہ انداز میں لکھا شاہ رخ خان کو پاکستان ضرور جاناچاہیئےاورانتخابی مہم میں حصہ لیناچاہیئے۔

https://twitter.com/VedantHindustan/status/1005143820588105728

جاگرتی نامی صارف نے پہلے تو شاہ رخ خان کو مبارکباد دی پھر کہاایک کام کرو پاکستان چلے جاؤ اور واپس کبھی بھارت نہیں آنا۔

https://twitter.com/Being_Jagriti_/status/1004999369102262272

تاہم جہاں سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان پر نشتر برسائے جارہے ہیں وہیں بہت سے لوگ کنگ خان کی حمایت میں بھی میدان میں آئے ہیں شیریا نامی صارف نے لکھا ''لوگ کیوں اس بات کو اتنابڑھاوا دے رہے ہیں کہ شاہ رخ خان کی کزن پاکستانی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، تقسیم سے قبل ہم سب ایک تھے، لہٰذا اگر ان کے خاندان والوں نے سرحد کے اس پار(پاکستان)میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور شاہ رخ خان کی فیملی بھارت آگئی اس میں کیا ہنگامہ ہوگیا۔''



ایک اور صارف نے لکھا آدھے پنجاب اور دہلی والوں کے رشتے دار پاکستانی ہیں، کسی نے ان کی حب الوطنی پر سوال نہیں اٹھایا ، یہ مسلمان ہے صرف اسلیے؟



بھارتی تجزیہ نگار گریش جوہر نے بھی شاہ رخ خان کی کزن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ''میں نے پڑھا شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں آنے والے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہی ہیں۔''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں