9 سے 12 مئی تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے کھوسو کی ہدایت

بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے موثر پلان مرتب کرکے ہنگامی اقدامات کیے جائیں


Staff Reporter April 27, 2013
بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے موثر پلان مرتب کرکے ہنگامی اقدامات کیے جائیں فوٹو : فائل

نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے وزارت پانی و بجلی کو حکم دیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے موقع پر 9 مئی سے 12 مئی تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

وہ جمعے کو کراچی میں سندھ گورنر ہائوس میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ عام انتخابات کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور 9 مئی سے 12 مئی تک ملک کے تمام اضلاع میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے فوری طور پر پلان مرتب کیا جائے۔



ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی طلب ورسد کو کم کرنے کیلیے بھی موثر پلان مرتب کیا جائے۔ واضح رہے کہ ملک میں 11 مئی کو عام انتخابات ہوں گے اور ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں