مشرف کی جان کوشدید خطرات ہیں وزارت داخلہ کاوزارت قانون کومراسلہ

پرویزمشرف کی جان کو مختلف جہادی اوردہشتگردگروپوں سے شدیدخطرہ ہے,مراسلہ


Monitoring Desk/Express Desk April 27, 2013
پرویزمشرف کی جان کو مختلف جہادی اوردہشتگردگروپوں سے شدیدخطرہ ہے,مراسلہ فوٹو فائل

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان اوردیگرشدت پسندگروپس جنرل(ر)پرویز مشرف کونشانہ بنانے کی مؤثرمنصوبہ بندی کررہے ہیں۔

دہشتگردسابق صدرکوان کی رہائش گاہ،عدالت میں آنے جانے اورپیشی کے موقع پرنشانہ بناسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیادپروزارت داخلہ نے پرویزمشرف کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔ ادھروزارت داخلہ نے وزارت قانون کوپرویزمشرف کے حوالے سے ایک مراسلے میں کہاہے کہ پرویزمشرف کی جان کو مختلف جہادی اوردہشتگردگروپوں سے شدیدخطرہ ہے،مشرف کی موجودگی سے عدالتوں میں دیگرافرادکی جانوںکوبھی خطرات ہوسکتے ہیں،پرویزمشرف کی نقل و حرکت پرہرممکن پابندی کی ضرورت ہے اوراس حوالے سے عدالت کوبھی تجاویز دی جائیں۔وزارت داخلہ کے خط پررجسٹرارسپریم کورٹ کوخط لکھ دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |