ایشیا کپ ویمنز ٹی 20 فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو شکست دے دی

بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر ہدف عبور کیا

بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر ہدف عبور کیا فوٹو:آئی سی سی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بنگلا دیش نے بھارت کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے، کپتان ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 56 رنز اسکور کیے، بنگلا دیش کی جانب سے خدیجة الکبریٰ اور رومانہ احمد نے 2,2 جبکہ سلمیٰ خاتون اور جہاں آرا عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر ہدف عبور کر لیا، آخری اوور میں بنگلا دیش کو 9 رنز درکار جبکہ 5 وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی تین گیندوں پر چوکے سمیت 6 رنز بنے جبکہ اگلی دو گیندوں پر 2 وکٹیں گر گئیں۔

سنجیدہ اسلام کیچ آﺅٹ جبکہ رومانہ احمد سنگل کو ڈبل میں بدلنے کی کوشش میں رن آﺅٹ ہوئیں، آخری گیند پر جہاں آرا عالم نے 2 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔

نگار سلطانہ نے27 رنز بنائے، رومانہ احمد 23، عائشہ رحمان 17 اور شمیمہ سلطانہ 16 رنز کیساتھ دیگر نمایاں اسکورر رہیں۔ پونم یادیو نے 9 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں، ہرمن پرین کور نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ رومانہ احمد میچ جبکہ ہرمن پریت کور سیریز کی بہترین پلیئر قرار پائیں۔
Load Next Story