بال ٹمپرنگ پر معطل ڈیوڈ وارنر کمنٹری سے دل بہلائیں گے

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران دوسرے میچ میں ڈیوڈ وارنر کمنٹری باکس میں نظر آئیں گے


Sports Desk June 10, 2018
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران دوسرے میچ میں ڈیوڈ وارنر کمنٹری کریں گے فوٹو:فائل

بال ٹمپرنگ پر ایک سالہ معطلی کی سزا کاٹنے والے آسٹریلوی ٹیم کے سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اب کمنٹری سے دل بہلائیں گے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران دوسرے میچ میں ڈیوڈ وارنر کمنٹری باکس میں نظر آئیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 13 جون کو اوول میں ہو گا، دوسرا مقابلہ 16 جون کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ 19 جون کو ٹرینٹ برج، 21 جون کو ڈرہم، 24 جون کو اولڈ ٹریفورڈ کو میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو ٹیم سے خارج کرتے ہوئے معطلی کی سزا سنائی گئی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پریمیئر لیگ اور دیگر نجی لیگز میں شرکت پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں