اسلام آباد ہائیکورٹ آج ایم کیوایم کنوینئرشپ کا فیصلہ سنائے گی

ڈاکٹر فاروق ستار نے 26 مارچ کے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کررکھا ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 17 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ،فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ ایم کیوایم پاکستان کی کنوینئرشپ سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا سربراہ کون ہوگا اس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 17 اپریل کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو ہٹا کر خالد مقبول صدیقی کو کنوینر مقرر کردیا

الیکشن کمیشن نے 26 مارچ کو فاروق ستار کو کنوینئر کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے خالد مقبول کو ایم کیو ایم کا سربراہ قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کےخلاف ڈاکٹر فاروق ستار نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Load Next Story