مسلم لیگ ن کے ٹوٹنے کی باتیں کرنے والے بے نقاب اور ناکام ہوچکے نوازشریف

جو فصلی بیٹرے تھے وہ مسلم لیگ(ن) چھوڑ کرگئے ہیں، نوازشریف


ویب ڈیسک June 10, 2018
جو فصلی بیٹرے تھے وہ مسلم لیگ(ن) چھوڑ کرگئے ہیں، نوازشریف ،فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نئے صوبے کے نعرہ پر سیاست کرنے والے اور مسلم لیگ(ن) کے ٹوٹنے کی باتیں کرنے والے بے نقاب اور ناکام ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات میں ٹکٹ کے حصول کے لیے شہباز شریف خود بھی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے شہباز شریف کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے پنجاب میں مسلم لیگ(ن) مضبوط رہی ہے بالخصوص جنوبی پنجاب میں شہباز شریف کے کام قابل قدر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

نوازشریف کا کہنا تھا کہ نئے صوبے کے نعرے پر سیاست کرنے والے اور مسلم لیگ(ن) کے ٹوٹنے کی باتیں کرنے والے بے نقاب اور ناکام ہو چکے ہیں جب کہ جو فصلی بیٹرے تھے وہ مسلم لیگ(ن) چھوڑ کرگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ حکومت کی مدت پوری ہوگی تو پارٹی چھوڑنے والوں کی قطار لگ جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں