پاکستان کی سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت

پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ

علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ ۔ (فوٹو : فائل)

پاکستان نے سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے۔

دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے یمن سے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں : یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی صوبے جازان پر حوثی باغیوں کا حملہ قابل مذمت ہے، پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن سے حوثی باغیوں نے سعودی صوبے جازان پر میزائل حملہ کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load Next Story