فلم ’سنجو‘ کے نئے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

فلم ’سنجو‘ 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی


ویب ڈیسک June 10, 2018
فلم’سنجو‘ 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم 'سنجو' کے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔

بالی ووڈ انڈسڑی پر 90 کی دہائی میں راج کرنے والے سنجے دت اداکاری کے میدان میں اپنی مثال آپ ہیں جن کی زندگی ہمیشہ ہی مشکلات کا ہی شکار رہی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے بہت سے نامور ایوارڈز اپنے نام کیے۔ سنجے انڈسٹری کے وہ واحد اداکار ہیں جن کی زندگی پر مبنی فلم بنائی جارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ فلم 'سنجو' ابتدا سے ہی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے تاہم فلم کو مزید پروان چڑھانے کے لیے ایک اور گانا ریلیز کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے نامور ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی جانب سے بنائی گئی سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم 'سنجو' کے ایک اور گیت 'کر ہر میدان فتح' کو ریلیز کردیا گیا۔ جاری کردہ گیت میں سنجے دت کی زندگی کا وہ زمانہ دکھایا گیا ہے جس میں وہ نشے کی حالت میں ہوتے ہیں اور نشے کی لت سے جان چھڑانا چاہتے ہیں جب کہ گیت کو ریلیز ہونے کے بعد یوٹیوب پر صرف ایک دن میں تقریباً 29 لاکھ 83 ہزار افراد نے دیکھا۔


فلم میں سنجے دت کا کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کا نئے گیت کے ریلیز ہونے پر کہنا ہے کہ 'جب میں چھوٹا تھا تو میں کپڑوں کی الماری میں سنجو سر کا پوسٹر لگایا کرتا تھا جب کہ میں جانتا ہوں میں فلم میں ویسا کبھی نہیں بن سکتا جیسے سنجو سر خود ہیں لیکن جس طرح سے بطور شخص اس فلم کے ذریعے آگے بڑھا اس کے بعد سنجے سر کو بھی میرے کام کی تعریف کرنی چاہیے اور مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ واحد شخص ہیں جن کی میں بہت عزت کرتا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فلم 'سنجو' میں سنجے دت کو اپنا کردار خود ادا کرنا چاہیے تھا، سلمان خان

واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم 'سنجو' میں رنبیر کپور کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی یہ فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں