کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 11, 2018
ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس . فوٹو : فائل

کلی برات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں