کندھ کوٹ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ پنجاب کوگیس کی فراہمی معطل

پائپ لائن تباہ ہونے سے لاہور، ساہیوال، شیخوپورہ، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں سی این جی اسٹیشنز بند ہوگئے


ویب ڈیسک April 27, 2013
پائپ لائن تباہ ہونے سے لاہور، ساہیوال، شیخوپورہ، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں سی این جی اسٹیشنز بند ہوگئے فوٹو : فائل

سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے میں شر پسندوں نے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شرپسندوں نے سوئی سے پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو کندھ کوٹ کے قریب سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے مزاری گوٹھ میں تخریب کاری کا نشانہ بنایا جس کے باعث میں پائپ لائن کا کئی فٹ حصہ تباہ ہوگیا ہے۔

گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے لاہور، ملتان، ساہیوال، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ اور گجرات سمیت پنجاب کے بہت سے شہروں میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، حکام کے مطابق گیس پائپ لائن کی مرمت کیلئے امدادی ٹیمیوں نے مرمت کا کام شروع کردیا ہے جو جلد ازجلد مکمل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں