کراچی رینجرز کا لیاری میں کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے گھر پر چھاپہ

آنےاورجانے والےراستوں کو سیل کرکےگھر گھرتلاشی لی گئی جس کے دوران 12 افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا،رینجرز

عزیر بلوچ کے گھر پر چھاپہ کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور مشتعل افراد نے دکانیں بندکرادیں ۔ فوٹو : فائل

رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں ٹاگٹڈ آپریشن کیا اوراس دوران کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ کے گھر پر چھاپہ بھی مارا، جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔


لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا،جس میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا جبکہ گھروں میں تلاشی کے لئے آپریشن میں خواتین اہلکار نے بھی حصہ لیا ، ہیلی کاپٹر کے ذرایعے آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی گئی، ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ کے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا جس کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور مشتعل افراد نے دکانیں بندکرادیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے میں تمام آنےاورجانے والےراستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی جس کے دوران 12 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
Load Next Story