انتخابات میں ڈیوٹی نہ دینے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی الیکشن کمیشن

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکی ملنے کے بعد اساتذہ نے الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ہے


ویب ڈیسک April 27, 2013
قلات ،مکران ڈویژن ،ضلع نوشکی اورچاغی میں کالعدم تنظیموں کی جانب سےاساتذہ کودھمکی آمیزخطوط موصول ہوئےہیں فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ایسے اہلکاراورسرکاری ملازمین جن کی ڈیوٹی الیکشن کے دوران تفویض کی گئی اگر انہوں نے اپنے فرائض انجام نہیں دیئے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔ الیکشن کے دوران تفویض کردہ فرائض کی انجام نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کودھمکی آمیزخطوط موصول ہوئےہیں، جس میں انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے انتخابات کے موقع پر فرائض انجام دیئے تو ان کی کارروائیوں کا نشانہ اساتذہ ہوں گے۔ ان دھمکیوں کےپیش نظرگورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے صوبائی گورنر، نگراں وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو بھجوائے گئے اپنے ایک خط میں بلوچستان کے 11 اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی نہ دینےسے آگا ہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں