شہباز شریف کا کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ملتوی

شہبازشریف کے کراچی سے الیکشن لڑنے کیلیے کاغذات نامزدگی بھی این اے 248، 249 اور 250 کیلیے حاصل کیے تھے۔


شہبازشریف کے کراچی سے الیکشن لڑنے کیلیے کاغذات نامزدگی بھی این اے 248، 249 اور 250 کیلیے حاصل کیے تھے۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی کے 3حلقوں سمیت 4 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم چند گھنٹوں بعد ہی مسلم لیگ ن کے صدر نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ ملتوی کردیا۔

ن لیگ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ شہباز شریف آج11جون کو خود کراچی کے ان تین حلقوں کے کاغذات جمع کرائینگے۔ اس حوالے سے سینیٹر سلیم ضیاء کا کہنا تھا کہ عوام نے شہباز شریف کے امیدواروں کو ووٹ دیا تو 6 ماہ میں تقدیر بدل دیں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے کراچی' ڈی جی خان' سوات اور لاہور سے الیکشن لڑنے کا عندیہ دیا تھا۔ شہبازشریف کے کراچی سے الیکشن لڑنے کیلیے سینیٹر سلیم ضیا نے ان کیلیے کاغذات نامزدگی بھی این اے 248، 249 اور 250 کیلیے حاصل کیے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں