پی ٹی آئی کارکنوں کے مظاہرے ٹکٹ لینے اور محروم رہنے والوں میں جھگڑے

بنی گالہ میں مظاہرین نے رہنمائوں کی گاڑیاں روک لیں، عمران کی یقین دہانی پردھرنا ختم


News Agencies June 11, 2018
گوجرانوالہ میں کارکن لوٹے رکھ کر مرغے بنے رہے، چیچہ وطنی میں رائے اور لنگڑیال بھی ناخوش۔ فوٹو: ایکسپریس

عام انتخابات2018ء کیلیے تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کارکنوں نے اتوار کو بھی بنی گالہ میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا، بعدازاں پارٹی چیئرمین عمران خان کی یقین دہانی پر کارکنوں نے دو روز سے جاری دھرنا ختم کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹوں سے محروم امیدواروں کے حامی کارکنوں نے بنی گالہ جانے والے مختلف راستوں پر احتجاج کیا، پی پی100 جڑانوالہ سے خان بہادر ڈوگر اور پی پی 3 سے اکبر خان تنولی کے حامیوں کی جانب سے بنی گالہ میں احتجاج کیا گیا۔

جڑانوالہ سے آنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں کے ٹکٹ دوبھائیوں کو دیے گئے ہیں جس سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے، خان بہادر ڈوگر پھٹ پڑے اور کہا کہ دھرنے والوں کو 126 دن ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا اپنی جیب سے کھلایا، پی ٹی آئی کیساتھ عوامی تحریک کے کارکنوں کو بھی کھلایا پھر بھی مجھے ٹکٹ نہیں ملا۔

پی پی100 سے امیدوار سلطان ڈوگر نے عمران خان سے ملاقات کی چیئرمین پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر سلطان ڈوگر نے کارکنوں کو بنی گالہ کا راستہ کھولنے کا کہہ دیا جس کے بعد گزشتہ دو روز سے جاری دھرنا ختم ہوگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |