آسٹریا میں مساجد کی بندش اسلام مخالف اقدام ہے ترک صدر

فیصلہ دنیا کو صلیب اور ہلال کے مابین جنگ کی طرف راغب کرے گا، رجب طیب اردوان

فیصلہ دنیا کو صلیب اور ہلال کے مابین جنگ کی طرف راغب کرے گا، رجب طیب اردوان۔ فوٹو:فائل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے آسٹریا میں غیر ملکی امداد پر انحصار کرنے والی 7مساجد کو بند کیے جانے کے فیصلے کیخلاف اقدام کو اسلام مخالف قرار دیا ہے۔

رجب طیب اردوان نے آسٹریا میں غیر ملکی امداد پر انحصار کرنے والی 7مساجد کو بند کیے جانے اور ان مساجد سے منسلک درجنوں ترک نژاد اماموں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کیخلاف کارروائی کرنے پر زور دیتے ہوئے اس اقدام کو اسلام مخالف قرار دیا ہے۔


استنبول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کو خدشہ ہے کہ آسٹریا کے چانسلر کا یہ فیصلہ دنیا کو صلیب اور ہلال کے مابین جنگ کی طرف راغب کرے گا۔

 
Load Next Story