حکومت دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت قدم اٹھائے الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ایسے واقعات کا نوٹس لےکر حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کےلیے انتہائی سخت اقدام اٹھانےکی ہدایت کی ہے


ویب ڈیسک April 27, 2013
الیکشن کمیشن نے دہشت گردی کےواقعات کا نوٹس لےکر حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کےلیے انتہائی سخت اقدام اٹھانےکی ہدایت کی ہے، فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں انتخا بی مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات قابل تشویش ہیں ، الیکشن کمیشن نے ایسے واقعات کا نوٹس لےکر حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کےلیے انتہائی سخت اقدام اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزکراچی میں اے این پی کے انتخابی دفتر پر حملے کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ جمعرات کو نارتھ ناظم آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکے میں 6افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے تھے جب کہ منگل کو پیپلزچورنگی پرایم کیوایم کے ہی انتخابی کیمپ کے قریب دھماکے سے متحدہ قومی موومنٹ کے 2 کارکنوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں