لاہور بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی حالت تشویشناک اور24 گنٹے اہم ہیں ڈاکٹرز

سربجیت سنگھ پر کوٹ لکھپت جیل میں قید دیگر قیدیوں کے حملے میں سر، بازوؤں اور کندھے پر زخم آئے تھے۔


ویب ڈیسک April 27, 2013
سربجیت سنگھ پر کوٹ لکھپت جیل میں قید دیگر قیدیوں کے حملے میں سر، بازوؤں اور کندھے پر زخم آئے تھے۔ فوٹو: فائل

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت اب بھی خطرے سے باہر نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق جناح اسپتال میں سربجیت سنگھ کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگلے 24گھنٹے اس کی صحت کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ سربجیت کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے، ڈاکٹروں نے بھارتی جاسوس کے حوالے سے مزید بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ یہ غیرملکی شہری ہے لہٰذا اس کے حوالے سے کوئی بھی حتمی بات دفترخارجہ ہی بتائے گا۔

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں قید دیگر قیدیوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور اس کے سر، بازوؤں اور کندھے پر زخم آئے تھے۔

واضح رہے کہ سربجیت سنگھ کو 16 سال قبل لاہور اور فیصل آباد میں دھماکوں کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، دھماکے میں 14 پاکستانی شہید ہوگئے تھے، سربجیت سنگھ کے اہل خانہ پاکستان آکر اس کی معافی کے لئے کئی مرتبہ رحم کی اپیل بھی کرچکے ہیں تاہم حکومت پاکستان رحم کی تمام اپیلیں مسترد کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |