نادرا کوپرویزمشرف کا بلاک شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کھولنے کا حکم

سپریم کورٹ کا پرویزمشرف کے ٹرائل کے لیے دو روز میں ٹریبیونل قائم کرنے کا حکم

پرویز مشرف وطن واپس آئیں اور اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں،چیف جسٹس فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے نادرا کو پرویزمشرف کا بلاک شناختی کارڈ اور پاسپورٹ فوری کھولنے کے لیے حکم دے دیا ہے۔


سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پرویز مشرف کی پاکستان واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین نادرا نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلاک کردیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی وطن واپسی ممکن نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے مشرف کو واپسی کے لیے تحفظ دیا تھا تو پھر شناختی کارڈ بلاک کرکے ان کی واپسی روکنے کا عذرکیوں پیدا کررہے ہیں، پرویزمشرف وطن واپس آئیں اوراپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں، ایئرپورٹ سے عدالت تک مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے پرویزمشرف کا بلاک شناختی کارڈ اور پاسپورٹ فوری کھولنے اوران کے ٹرائل کے لیے دو روز میں ٹریبیونل قائم کرنے کا حکم دے دیا۔
Load Next Story